بوگس چیک، امانت میں خیانت پر مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان میں پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔۔۔
کینٹ پولیس کو نوید نے درخواست دی کہ ملزم فرحان بھٹہ نے ادھار کی مد میں 15 لاکھ روپے وصول کر کے رقم کے عوض چیک دیا جو مقررہ وقت پر ڈس آنر ہو گیا۔ اسی طرح چہلیک پولیس کو محمد صفدر نے بتایا کہ ملزم سجاد نے موبائل فونز خرید کر 4 لاکھ روپے کا چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا۔بی زیڈ پولیس کو خرم نے اطلاع دی کہ ملزم ارحم نے 4 لاکھ 20 ہزار روپے لے کر بوگس چیک دیا۔ شاہ رکن عالم پولیس کو یاسر شہزاد نے بتایا کہ ملزم عمر نے 18 لاکھ روپے کے عوض جعلی چیک تھما دیا۔دریں اثنا تھانہ سیتل ماڑی کو محمد حماد نے درخواست دی کہ ملزم جواد رفیق نے بطور امانت 3 لاکھ 20 ہزار روپے لے کر خیانت کی۔