سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، 3 میٹر منقطع

 سوئی گیس ٹاسک فورس کی  کارروائی، 3 میٹر منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے حالیہ کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی۔۔۔

کارروائی کے دوران 3 گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے ۔ ایک میٹر جو منتقل کیا گیا تھا کاٹ دیا گیا، جبکہ ایک میٹر جو کنزیومر نے ہٹا کر رکھا تھا ریکور کر لیا گیا۔ ایک اور میٹر جو کمرشل استعمال کے لئے غیر قانونی تھا، قواعد کی خلاف ورزی پر منقطع کر دیا گیا۔حکام نے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین اور کمپنی دونوں کے مفادات محفوظ رہیں اور غیر قانونی استعمال روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں