سکولوں کی سکیورٹی الرٹ، ایس او پیز نافذ

سکولوں کی سکیورٹی الرٹ، ایس او پیز نافذ

اے اور اے پلس کیٹیگری اداروں میں سکیورٹی انتظامات مزید موثر بنانے کا حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر)دہشت گردی کی تازہ لہر،سکولوں میں ہائی الرٹ جاری کردیاگیا، نئے ایس او پیز نافذکردیئے گئے تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے بھکر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے اور جاری کردہ سکیورٹی ایڈوائزری کے پیش نظر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے محکمہ سکولزنے تمام چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز)اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام سرکاری سکولوں بالخصوص اے اور اے پلس کیٹیگری کے اداروں میں سکیورٹی انتظامات کو فوری طور پر مزید مؤثر اور سخت بنائیں سرحدی علاقوں اور حساس مقامات پر واقع سکولوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور وہاں اضافی نگرانی یقینی بنائی جائے ۔ سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں آنے اور جانے والے افراد کی سخت مانیٹرنگ کی جائے جبکہ سکول کھلنے ، وقفے اور چھٹی کے اوقات میں سکیورٹی اہلکاروں کی چوکسی میں اضافہ کیا جائے سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کو فعال رکھنے ، گارڈز کی موجودگی اور الرٹنس یقینی بنانے اور ضرورت پڑنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے قریبی رابطہ رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں