سکندرآباد: ویران مکان سے نومولود بازیاب
سکندرآباد (نامہ نگار) تھانہ راجہ رام کی حدود عباس پورہ میں ماں نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود بچی کو ویرانے مکان میں چھوڑ دیا۔
اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے لاوارث بچی کو سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹر غنضفر نے بچی کی دیکھ بھال کرتے ہوئے کپڑے پہنائے اور دودھ پلایا۔ہسپتال میں نومولود بچی کی اطلاع پر بے اولاد جوڑوں نے اسے گود لینے کے لیے قطاریں لگائیں۔ بعد ازاں، بچی کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان منتقل کر دیا گیا۔