بی زیڈ یو، پرسنل سیکرٹریز کی گریڈ 18میں ترقی

بی زیڈ یو، پرسنل سیکرٹریز  کی گریڈ 18میں ترقی

ملتان(خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں تعینات پرسنل سیکرٹریز (پی ایس) کو پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔۔۔

 جس کے تحت گریڈ 17 میں پانچ سالہ سروس مکمل کرنے والے پی ایس افسران کو اگلے گریڈ میں اپ گریڈ کیا جاتا ہے ۔اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والے افسروں میں گل محمد شاہ، ذوالفقار علی نقوی، فیصل اکرم، محمد عارف، طارق محمود، اختر رسول اور خلیل احمد شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں