سکندرآباد :شہری کو اغوا کرکے تشدد، ویڈیو بنالی

سکندرآباد :شہری کو اغوا  کرکے تشدد، ویڈیو بنالی

سکندرآباد(نامہ نگار)تھانہ سٹی کی حدود گجوہٹہ بستی بڈاں والی کے رہائشی محمد آصف کو ملزم اقبال اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھر سے اغوا کر کے موٹر سائیکل پر لے گیا اور اپنے گھر منتقل کر کے دس سے بارہ گھنٹے تک تشدد کیا۔

دوران تشدد ملزم نے آصف کی جیب سے 7,555 روپے اور موبائل فون بھی چھین لیا اور تشدد کی ویڈیو بنائی۔ ملزم اقبال نے آصف سے اس کی بہن سمیرا سے ملاقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔آصف کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے مداخلت کر کے اسے آزاد کرایا۔ تھانہ سٹی پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر ملزم اقبال اور اس کے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں