ماہ رمضان میں سرعام کھانا کھلانے پر ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پولیس نے ماہ رمضان میں سرعام کھانا کھلانے والے ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیل کے مطابق کوٹ ادو سرکل دائرہ دین پناہ تھانہ کے اے ایس آئی محمد خالد جاوید نے سیم نالے کے ساتھ ہوٹل چیک کیا، جو برکت علی نے قائم کیا ہوا تھا۔ ہوٹل میں رمضان کے دوران عوام کو کھانا سرعام پیش کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی۔