کوٹ ادو پولیس کی کارروائی منشات اور اسلحہ برآمد
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پولیس نے منشات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے۔
تفصیل کے مطابق، پیر جگی موڑ پر محمد جمیل کے قبضہ سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ سیرانی چوک پر رانا محمد بابر کے قبضہ سے 760 گرام چرس حاصل کی گئی۔ تیسرے واقعہ میں یاخیل خان کے قبضہ سے 32 بور ریوالور اور دو گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ لائسنس اور اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ کوٹ ادو سرکل پولیس نے تمام افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔