میپکو نادہندگان سے ریکوری کیلئے گرینڈ آپریشن کریگا،جواد منصور
ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر/کسٹمر سروسز ڈائریکٹر میپکو سید جواد منصور احمد نے ہدایت کی ہے کہ دو ماہ سے زائد عرصے کے نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور زیر التواء تمام واجبات رواں ماہ کے اختتام تک ہر صورت وصول کئے جائیں۔
کسی بھی سب ڈویژن یا ڈویژن میں دو ماہ سے زائد عرصے کے ڈیفالٹر التواء میں نہ رہیں، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بقایاجات کی وصولی کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں۔