گگومنڈی:آوارہ کتوں کے حملے ، 5 بچوں سمیت 8 زخمی
ذیشان ، ماریہ،امیر حمزہ ، کشف ، مہر خان ،شہزاد ، سرفراز اور جمیل شامل
گگومنڈی (نامہ نگار) آوارہ کتوں نے شہر اور بستی محمدپورہ میں گزشتہ دو روز کے دوران 5 بچوں سمیت 8 افراد کو نوچ ڈالا۔ زخمی بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان ہیں، جبکہ جوان اور بزرگ شہری بھی حملوں سے محفوظ نہیں رہ سکے ۔ زخمی ہونے والے افراد میں 2سالہ ذیشان 9سالہ ماریہ ،8سالہ امیر حمزہ ، 12سالہ کشف ، 11سالہ مہر خان ، 40سالہ شہزاد ،50سالہ سرفراز اور جمیل شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر آرایچ سی میں طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں گھر بھیج دیا گیا۔ شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے ، اور موجودہ کتا مار مہم کی ناکامی کے پیش نظر موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔