ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ  کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا

ملتان(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل ملتان نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کامران کو ضلع ملتان سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاری ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کی ہدایات پر عمل میں آئی۔ملزم مقدمہ میں مطلوب تھا اور اس پر الزام ہے کہ اس نے شکایت کنندہ کو قطر اور سعودی عرب ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ 80 ہزار روپے بٹورے ، لیکن اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں