دکانداروں کے من مانے ریٹس اور پانی والا گوشت فروخت
بورے والا (نمائندہ دنیا) ضلع میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو دکانداروں نے بائی پاس کرنا شروع کر دیا ہے۔ قصاب ریٹ لسٹ کے مطابق بیمار یا لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔۔۔
جبکہ بعض دکاندار منفی شہرت کے حامل ہونے کے باوجود گوشت میں پانی ملا کر بیچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق گاہکوں سے وہی ریٹ 2,200 سے 2,300 روپے وصول کیا جا رہا ہے اور پانی والا گوشت دیا جا رہا ہے ، جبکہ نئے گاہکوں کو 1,800 روپے کا ریٹ دکھا کر 2,000 سے 2,200 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ دکان پر موجود کمپیوٹر یا کانٹے پر ریٹ لسٹ درست درج ہے ، لیکن عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو غیر معیاری گوشت مہیا کیا جا رہا ہے۔