رمضان میں تحصیل بوریوالا میں مساجد کی صفائی تیز

 رمضان میں تحصیل بوریوالا میں مساجد کی صفائی تیز

خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں مساجد کی دھلائی،صفائی کر رہی ہیں

بورے والا (نمائندہ دنیا ) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل بوریوالا میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کی صفائی کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں مساجد کی دھلائی اور اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنا رہی ہیں۔تحصیل انچارج ستھرا پنجاب قیصر سلیم بٹ نے کہا کہ رمضان کے دوران صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو اور عبادت گاہیں صاف و خوشگوار ماحول فراہم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں