ستھرا پنجاب وژن کے تحت انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم کا آغاز
ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں آگاہی واک کا انعقاد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر سرپرستی ضلع کی چاروں تحصیلوں میں آگاہی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ڈی سی دفتر تا ڈی پی او دفتر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ منیجر عثمان خورشید، کمپنی کے افسران، ملازمین اور ستھرا پنجاب ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ مہم کا مقصد لوگوں میں صاف ستھرے ماحول کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ صرف ڈسٹ بن میں ڈالیں۔ ماہ رمضان میں ستھرا پنجاب ورکرز مساجد کی صفائی میں بھی مصروف ہیں تاکہ عبادت گاہیں صاف ستھری رہیں۔