سرکاری سکول نجی شعبے کے سپرد کرنے کیلئے درخواستیں طلب

سرکاری سکول نجی شعبے کے سپرد  کرنے کیلئے درخواستیں طلب

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے سپرد کرنے کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر کے سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے لئے نجی شعبے سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع کے مزید 2 ہزار 735 سرکاری سکول نجی افراد کے حوالے کئے جائیں گے ۔ نجی شعبے سے وابستہ افراد 31 مارچ تک متعلقہ سکول حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا، انتظامی امور میں بہتری لانا اور طلبہ کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں