پرائم منسٹر یوتھ سکیم کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

 پرائم منسٹر یوتھ سکیم کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے 120 طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دئیے گئے

وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ) پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور وہاڑی کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 120 طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔ تقریب میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمارہ فرخ اور فنانشل ایڈ آفس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر خان کھچی نے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔ فیکلٹی، طلباء و طالبات اور فنانشل ایڈ آفس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حافظ محمد حسن محمود بھی تقریب میں موجود تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر عمارہ فرخ نے کہا کہ یہ سکیم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینے اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں فعال بنانے کے لیے قابل ستائش اقدام ہے ۔ ڈاکٹر طاہر خان کھچی نے کہا کہ سکیم طلباء میں سیکھنے کے جذبے کو فروغ دے گی اور انہیں علمی و عملی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ تقریب میں شریک طلباء نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں