آرپی او کا مختلف علاقوں کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ملتان (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے ڈسٹرکٹ ملتان میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آر پی او نے داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی کیمروں، سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں اور ایمرجنسی رسپانس پلان کا معائنہ کیا۔انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسروں و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نماز تراویح اور موجودہ حالات کے پیش نظر تعلیمی و مذہبی اداروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ آر پی او نے واضح کیا کہ سکیورٹی امور پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ اردگرد کے علاقوں میں گشت کے نظام کو فعال رکھا جائے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور داخلی راستوں پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔