ڈپٹی کمشنر نے کلب روڈ پر ٹ ف ٹائلزکے کام معائنہ کیا

 ڈپٹی کمشنر نے کلب روڈ پر ٹ ف ٹائلزکے کام معائنہ کیا

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کلب روڈ وہاڑی کا وزٹ کیا اور سڑکوں کے اطراف ٹف ٹائلز لگانے کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کے معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے اور مضبوط بیس کے ساتھ ٹف ٹائلز نصب کی جائیں تاکہ بارشی پانی کے بہاؤ پر اثر نہ پڑے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلرفل ٹف ٹائلز سڑک کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گی اور تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات لازمی ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہروں کو خوبصورت بنانے اور بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں