وائلڈ لائف رینجرز کی غیر حاضری پر توہین عدالت کا نوٹس جاری
ملتان (کورٹ رپورٹر)عدالت نے وائلڈ لائف رینجرز کی غیر حاضری اور عدالتی حکم کے باوجود پہاڑی طوطوں کے بچے۔۔۔
درخواست دہندہ کو نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ طلبی کے باوجود ہیڈ وائلڈ لائف رینجر داؤد راشد اور ایچ ڈبلیو آر اللہ بخش عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت نے دونوں افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور غیر حاضری پر وضاحت طلب کی۔شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے اور ذاتی حاضری کے لیے عدالت نے 10 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے ۔