ذیشان ڈھڈی قتل کیس: ملزم کو فرار کروانے والے عدالت پیش
فوجی اور پولیس اہلکار سمیت دو ملزم گرفتار، ناصر کو ایف آئی اے تحویل میں بھیج دیا
ملتان (کورٹ رپورٹر)ایڈووکیٹ ذیشان ڈھڈی کے قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایچ او رائے ساجد کو فرار کروانے کے الزام میں گرفتار دو ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کے ہیڈ کانسٹیبل ناصر کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا، جبکہ فرار کروانے والے دوسرے ملزم پولیس اہلکار غلام اکبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے رائے ساجد کو ایف آئی اے کے لاک اپ سے فرار کروایا۔ تفتیش کے دوران فرار کروانے کے لیے لی گئی رشوت اور دیگر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں تاکہ کیس کی مزید تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور فرار کروانے والے دیگر ممکنہ کرداروں کی شناخت کے لئے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔