رحیم یار خان :ڈاکوؤں نے پٹرولیم ایجنسی لوٹ لی
موٹرسائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہیڈ دیگی میں موٹرسائیکل سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے پٹرولیم ایجنسی مالک محمد عثمان سے اسلحہ کی نوک پر 25 ہزار روپے کی نقدی چھین کر باآسانی فرار حاصل کر لیا۔ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کی تاہم ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔