بہاولپور پولیس کا کریک ڈاؤن، 134منشیات فروش گرفتار

بہاولپور پولیس کا کریک ڈاؤن، 134منشیات فروش گرفتار

فروری میں 134مقدمات درج، چرس، آئس، بھنگ اور شراب برآمد

 بہاولپور (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبدالوہاب کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس نے ماہ فروری 2026 کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ پولیس نے 134 مقدمات درج کر کے 134 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 28کلو 130گرام چرس، ایک کلو 762 گرام کرسٹل آئس، 14 کلو سے زائد بھنگ، 2945 لیٹر شراب اور چار چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔ ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن مزید تیز کیے جائیں گے اور خصوصاً تعلیمی اداروں کے اطراف اس جرم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور اس کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں