نگہبان کارڈ،جنوبی پنجاب کے45لاکھ گھرانوں کو ریلیف فراہمی
کارڈز پر 10ہزارروپے فراہم کئے جارہے ، معاون وزیراعلیٰ برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ کا دوہ سہولت سنٹر وہاڑی، شہریوں سے ملاقات،شفاف تقسیم کے احکامات،بریفنگ میں شرکت
وہاڑی (خبرنگار ،سٹی رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے نگہبان کارڈز سہولت سنٹر کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ بھی ہمراہ تھے معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے نگہبان کارڈز سہولت سنٹر پر رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے مستحق گھرانوں کو نگہبان کارڈز کے ذریعے 10ہزار روپے کی فراہمی بارے دریافت کیا ۔مستحق افراد نے 10ہزار روپے مالی معاونت پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ مستحقین افراد نے مالی معاونت کی فراہمی پر ڈھیروں دعائیں دیں مستحقین نے فلاحی کاموں کو سراہاا ور بتایا کہ 10 ہزار روپے سے ہم اپنی ضروریات زندگی پوری کریں گے ۔ مستحقین نے بتایا کہ رقم سے کسی قسم کی کٹوتی یا اوورچارجنگ نہیں کی جارہی ہے معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے صوبہ بھر میں 45 لاکھ گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ،ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ 7 ہزار 28 خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے فراہم کئے جارہے ہیں ۔ ’’مریم کو بتائیں‘‘ ہیلپ لائن 1000 اور ایپ کے ذریعے مزید مستحقین گھرانے شامل ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم ، ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال ، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران موجود تھے ۔ سلمیٰ بٹ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیائے ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی، معیار اور وزن کو چیک کیا اور تمام سٹالز پر جا کر تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے خریداروں سے رمضان سہولت بازار میں سستے نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا ۔