ڈیجیٹل سکلز پروگرام، محفوظ سفری سہولیات سے خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے ، احمدیار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت خواتین کی عزت و وقار کے تحفظ، صنفی مساوات اور معاشی خودمختاری کیلئے عملی اور تاریخی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شروع کئے گئے مختلف منصوبوں کا مقصد خواتین کو جدید تعلیم، روزگار کے مواقع، تحفظ اور بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کیلئے چیف منسٹر ڈیجیٹل سکلز پروگرام اور SheWins ڈیجیٹل انیشی ایٹو کا آغاز کیا ہے ، جن کے ذریعے خواتین کو آئی ٹی اور دیگر ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر انہیں آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح شہری خواتین کے محفوظ سفر کیلئے گرین الیکٹرک بسوں میں خصوصی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ خواتین اعتماد کے ساتھ سفر کر سکیں۔ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اینٹی ہراسمنٹ اقدامات کو مؤثر بنایا جا رہا ہے جبکہ کام کرنے والی خواتین کیلئے ورک پلیس کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی پالیسیوں پر عمل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کی بھرتی اور ویمن پولیس سٹیشنز کو مزید فعال کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین کو فوری انصاف اور تحفظ فراہم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور باوقار بنانے کیلئے مختلف فلاحی اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے ۔