مفادات پس پشت ڈال کر ترقی کیلئے کام کریں:ڈاکٹرحفیظ
بہاولپور (خبرنگار ، نامہ نگار) 23مارچ ہماری قومی تاریخ کا سنہری دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ہندو اکثریت کے ظلم و جبر سے آزاد خود مختار ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔
قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور علامہ اقبال کے خوابوں کی روشنی میں پوری قوم متحد ہو گئی اور بے مثال مہم کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔ان خیالات کا اظہار قانون دان ڈاکٹر ملک محمد حفیظ ایڈووکیٹ نے حفیظ لا چیمبر میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔