عید پر ڈی پی او محمد عابد کی شہداء کے گھروں میں آمد
شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ، اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے :گفتگو
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ کیا۔ نماز عید کے بعد ڈی پی او محمد عابد نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے ۔ڈی پی او نے شہید ہیڈ کانسٹیبل شبیر حسین، شہید ہیڈ کانسٹیبل زوار حسین اور ڈرائیور کانسٹیبل سلیم شہزاد کے گھروں کا دورہ کیا اور اہل خانہ میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور یہ ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی ترجیح شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے ۔ ڈی پی او محمد عابد کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری حفاظت اور ملک کے امن کے لیے ہیں، اور ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔