سابق کونسلر حاجی رحیم داد خان انتقال
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ہنجرا فیملی کے دیرینہ ساتھی و سابق کونسلر حاجی رحیم داد خان انتقال کر گئے ۔
نماز جنازہ 3 بجے پرانی منڈی مویشی میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور تاجر برادری کی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل خوانی آج مدنی میرج ہال، منڈی مویشی روڈ پر ہوگی اور دعا ٹھیک 10 بجے ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی وفات پر اہل علاقہ نے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔