ایڈمنسٹریٹر آفیسر کا دارالامان کا دورہ ،خواتین اور بچوں میں تقسیم
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی نے عیدالفطر کے موقع پر دارالامان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقیم خواتین اور بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔
اس موقع پر انہوں نے خواتین اور بچوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان میں عیدی بھی تقسیم کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ایڈمنسٹریٹر آفیسر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بھیجے گئے تحائف مستحق خواتین اور بچوں میں تقسیم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب معاشرے کے کمزور اور نادار طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔