افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا موثر جواب دیا :حاجی اسرار احمد

 افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت  کا موثر جواب دیا :حاجی اسرار احمد

گگو منڈی (نامہ نگار) معروف مسلم لیگی رہنما حاجی اسرار احمد نے بھارت اور افغانستان کی جارحیت کے حوالے سے افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے بھارت اور افغانستان کی طرف سے مسلط کی جانے والی جارحیت کا ایسا مؤثر اور مضبوط جواب دیا کہ یہ عالمی سطح پر مثالیں بن گئیں۔حاجی اسرار احمد نے کہا کہ بھارتی فورسز اور حکمران افواج پاکستان کے سامنے خوفزدہ ہیں، اسی وجہ سے بھارت افغانستان کے پیچھے چھپ کر دہشت گردی کی کوشش کر رہا ہے ، لیکن پاکستان نے افغانستان کو ایسا سخت جواب دیا کہ اس کی چیخیں پوری دنیا نے سنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ امریکہ اور روس افغانستان میں نہ کر سکے ، وہ افواج پاکستان نے چند دنوں میں مکمل کر دکھایا، جس سے بھارت سمیت دنیا نے افواج پاکستان کی طاقت اور بہادری کو تسلیم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں