عید پر گرینڈ صفائی آپریشن جاری، ورکرز میں عیدی تقسیم

 عید پر گرینڈ صفائی آپریشن جاری، ورکرز میں عیدی تقسیم

مرکزی شاہراہوں اور پارکس میں خصوصی سکواڈز نے صفائی یقینی بنائی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا گرینڈ صفائی آپریشن عیدالفطر کے دوسرے دن بھی جاری رہا۔ ای او عابد حسین بھٹی نے خانیوال شہر کا دورہ کیا اور مرکزی شاہراہوں، پارکس اور عوامی مقامات پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن عثمان خورشید نے سی ای او کو بریفنگ دی اور ستھرا پنجاب ٹیم کے ورکرز میں عیدی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، مرکزی شاہراہوں اور پارکس میں خصوصی سکواڈز کی محنت سے شہر میں صفائی کا عمل بلا تعطل جاری رہا، جس کے نتیجے میں شہر میں صاف، ستھرا اور خوشگوار ماحول قائم ہوا۔ شہریوں نے ستھرا پنجاب ٹیم کی محنت، لگن اور ذمہ داری کو سراہا اور عید کی خوشیوں میں اضافہ محسوس کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں