سی ای او ہیلتھ کی 6بچوں کی خسرہ سے ہلاکت کی تردید

سی ای او ہیلتھ کی 6بچوں کی خسرہ سے ہلاکت کی تردید

بچے نمونیا ، گیسٹرو کے مریض اور آپس میں رشتہ دار تھے :ڈاکٹر آصف محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپور ٹر ) کبیروالا کے علاقہ کوٹ اسلام میں 6 بچوں کی وفات کے حوالے سے پھیلائی گئی خبریں حقائق کے برعکس ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی موت خسرہ سے نہیں ہوئی بلکہ وہ نمونیا اور گیسٹرو کے مریض تھے ۔ بچے اپنی فیملی کے نجی ہسپتال میں علاج کروا رہے تھے اور سب ایک دوسرے کے کزن یا جوائنٹ فیملی سسٹم میں تعلق رکھتے تھے ۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیمیں فوری طور پر علاقے میں روانہ کی گئی ہیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مستند معلومات پر بھروسہ کریں۔ ان کے مطابق ضلع خانیوال میں رواں سال اب تک 81 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں سے 9 بچوں کی لیبارٹری رپورٹس مثبت آئیں۔ ضلع بھر میں ویکسینیشن اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں تاکہ بچوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں