عید پر مہنگائی ،شہری پریشانی سے دوچار
وہاڑی(خبرنگار) عیدالفطر کے موقع پر ضلع وہاڑی کے بازاروں میں مہنگائی نے شہریوں کی خوشیوں پر سایا ڈال دیا،
شہری پریشانی سے دوچار رہے ۔ گوشت، سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں سے مہنگے فروخت ہوئے اور پرائس کنٹرول کے باوجود خریداری مشکل ہو گئی۔ شہریوں کے مطابق بڑے گوشت کی قیمت 1200سے 1300روپے ، بکرے کا گوشت 2200 سے 2500 روپے ، سیب 500 روپے اور کیلا 270 روپے درجن فروخت ہوا ۔