عید پر دکانداروں کی لوٹ مار، پھل سبزیاں مہنگی

 عید پر دکانداروں کی لوٹ مار، پھل سبزیاں مہنگی

اعلیٰ حکام فوری دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں:شہری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عید الفطر کے دونوں دن ضلعی مرکز میں دکانداروں کی جانب سے بے تحاشا لوٹ مار دیکھی گئی۔ قصاب بڑے گوشت کو 14 سے 16 سو روپے فی کلو اور چھوٹا گوشت 2 ہزار سے 2,200روپے فی کلو تک فروخت کرتے رہے ، جبکہ فارمی مرغی 800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔پھل بھی دوگنے نرخوں پر فروخت کیے گئے ، اور ٹماٹر 150، پیاز 100اور سبز مرچ 200 روپے فی کلو کے حساب سے مہنگے داموں مارکیٹ میں پیش کیے گئے ۔ دیگر سبزیات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھوتی رہیں، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا رہا اور کئی شہری عید کے دن بھی دال پر گزارا کرنے پر مجبور ہوئے ۔متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام فوری طور پر دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ عوام کو مہنگائی اور لوٹ مار سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر یہ صورتحال نہ صرف عام شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری بھی واضح کرتی ہے کہ وہ قیمتوں کی نگرانی کو مؤثر بنائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں