نماز عید کے 140اجتماعات ، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

نماز عید کے 140اجتماعات ، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

تمام مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس اہلکار موجود رہے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے ، عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع بھر میں 140 سے زائد مقامات پر نماز عیدین کے اجتماعات ہوئے ، جن میں سب سے بڑے اجتماعات جنوبی عید گاہ، شمالی عید گاہ، میونسپل اسٹیڈیم، مدرسہ انوار العلوم، مدرسہ شمس العلوم، امام بارگاہ ٹبہ کربلا اور تبلیغی مرکز سمیت مختلف مساجد میں منعقد ہوئے ۔ان اجتماعات میں علماء کرام نے رمضان المبارک کی فضیلت، ملک کی سلامتی و خوشحالی، جلیج ممالک میں جاری جنگ، غزہ، فلسطین، کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں اور مسلم امہ کے اتحاد و قیام امن کے لیے خصوصی دعائیں کرائیں۔نماز عیدین کے تمام مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ پولیس کی ڈیوٹیاں تعینات کی گئیں اور سول ملبوسات میں بھی اہلکار موجود تھے ۔ تمام اجتماعات کی نگرانی براہ راست ایس ڈی پی او کوٹ ادو عبد الغفار خان، ایس ایچ او سٹی کوٹ ادو شاہد فرید اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز نے کی، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں