ڈی پی او نے افسروں جوانوں کیساتھ عید ادا کی

 ڈی پی او نے افسروں   جوانوں کیساتھ عید ادا کی

وہاڑی(خبرنگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ پولیس لائنز میں عیدالفطر کی نماز افسران و جوانوں کے ساتھ ادا کی۔

 نماز کے بعد ڈی پی او نے افسران و اہلکاروں سے عید کی مبارکباد دی اور بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔ انہوں نے درجہ چہارم کے ملازمین میں عیدی تقسیم کی اور پولیس لائنز میں منعقدہ کھانے میں شرکت کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی خوشیاں قربان کر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں