بورے والا پولیس نے اغوا شدہ بچی بازیاب کروا لی

بورے والا پولیس نے اغوا شدہ بچی بازیاب کروا لی

3سالہ زوہا کو چاند رات کو اغوا کیا ، ملزم بچی کو فروخت کر گئے تھےبورے والا (نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر) چاند رات کو اغوا ہونے والی تین سالہ معصوم بچی زوہا فاطمہ کو سرکل پولیس بورے والا نے ملتان سے بازیاب کروا لیا۔

بچی تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ غلام محمد کالونی سے اغوا ہوئی تھی۔ اغواکار بچی کو اغوا کے بعد ملتان میں ایک خاتون کے پاس فروخت کرنے کے بعد کراچی فرار ہو گئے تھے ۔ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو کی سربراہی میں ٹیم نے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اغواکاروں کی گاڑی ٹریس کی اور انتہائی جانفشانی سے ملتان سے بچی کو تلاش کر کے نکالا۔ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن مہر قیصر منظور اور سرکل کے دیگر ایس ایچ اوز بھی اس کارروائی میں شامل تھے ۔بورے والا واپسی پر جب بچی کو والد عدنان اسماعیل کے حوالے کیا گیا تو عوام نے پولیس کا فقید المثال استقبال کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ اغواکار حراست میں آ چکے ہیں اور باقی بھی جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے ۔ عوام نے پولیس کی کامیابی کو سراہا اور گل پاشی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں