ڈپٹی کمشنر کا صفائی کے کام کا معائنہ ، حاضریاں چیک کیں

 ڈپٹی کمشنر کا صفائی کے کام کا معائنہ ، حاضریاں چیک کیں

سٹی پارک میں پھولوں کی نمائش اور دسترخوان کے انتظامات کا بھی معائنہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم رہی ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور ستھرا پنجاب آگاہی کیمپ کا دورہ کر کے سٹاف کی حاضریاں بھی چیک کیں۔سہولت بازار چوک پر فوارہ کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا گیا، جبکہ سٹی پارک میں پھولوں کی نمائش اور دسترخوان کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ عید اور یوم پاکستان کے موقع پر شہر کی سڑکوں اور پارکوں میں چراغاں کے لیے برقی لائٹس بھی لگائی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام انتظامات اس انداز سے کیے جا رہے ہیں کہ شہری خوشگوار ماحول میں تعطیلات گزار سکیں اور شہر کی خوبصورتی مزید نکھر جائے ۔ شہریوں کی سہولت اور خوشیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ دن رات کام کر رہی ہے تاکہ عید کے موقع پر ہر علاقے میں مکمل سہولیات موجود ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں