عید پر شہریوں کی قبرستان آمد ،پیاروں کیلئے فاتحہ خوانی
وہاڑی(خبرنگار) عیدالفطر کے موقع پر شہریوں نے اپنے پیاروں کو یاد رکھا۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد بڑی تعداد میں شہری شہرِ خموشاں پہنچے ۔ اس دوران انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کی قبروں کی صفائی کی، پانی ڈالا، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کے ساتھ مغفرت کی دعا کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں مرحومین کو یاد رکھنا باعثِ اجر ہے اور ہر سال اس روایت کو نبھانے سے دل کو سکون حاصل ہوتا ہے ۔