راؤ سلیم کے چہلم کی روح پرور تقریب

راؤ سلیم کے چہلم کی  روح پرور تقریب

وہاڑی(خبرنگار) راؤ محمد کلیم کے بھائی اور سابق جنرل سیکرٹری بار رانا عمران ریاست کے بہنوئی، راؤ سلیم مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے چہلم جامع مسجد غوثیہ رمضانیہ، اے سی کالونی میں منعقد ہوا۔

 تقریب میں قرآن خوانی، ذکر و اذکار اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، راؤ کلیم، راؤ محمد نعیم، راؤ محمد وسیم سمیت سیاسی، سماجی، سرکاری شخصیات، وکلاء، تاجر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ورثاء سے تعزیت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں