ٹبہ سلطانپور :معمر شہری کا پولیس پر مبینہ تشدد کا الزام

ٹبہ سلطانپور :معمر شہری کا پولیس پر مبینہ تشدد کا الزام

بیٹے کی گرفتاری، بہوؤں پر تشدد، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

میلسی (نمائندہ دنیا ) ٹبہ سلطانپور کے رہائشی معمر شہری حاجی عبد الشکور نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ تھانہ ٹبہ سلطانپور پولیس مبینہ طور پر بااثر افراد کی پشت پناہی کر رہی ہے ، جبکہ ان کے بیٹے محمد ہاشم کو بلا جواز حراست میں رکھا گیا ہے ۔حاجی عبد الشکور کے مطابق وہ مقامی مسجد کی انتظامی کمیٹی کے صدر ہیں اور جب انہوں نے مالی معاملات پر باز پرس کی تو طلحہ اور عامر چنگاری نامی افراد نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور سرعام گالم گلوچ کی۔ ان کی دو بہوئیں بھی انہیں بچانے آئی تو ملزمان نے ان پر بھی تشدد اور بدزبانی کی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ہیلپ لائن 15 کو کال کرنے کے باوجود اہلکاروں نے کارروائی کے بجائے ان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا اور انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کی کہ مبینہ ملزمان سے صلح کریں۔حاجی عبد الشکور نے ڈی پی او تصور اقبال، آر پی او ملتان، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس، غیر جانبدارانہ تحقیقات، بیٹے کی رہائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں