گگومنڈی:پارک میں خواتین بچوں کو مشکلات

گگومنڈی:پارک میں  خواتین بچوں کو مشکلات

گگومنڈی (نامہ نگار) جملیرا روڈ پر واقع زین ٹاؤن کے پارک میں خواتین اور بچوں کا بے تحاشا رش دیکھا گیا۔

 شہریوں کے مطابق فیملیز کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باوجود مناسب نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے پارک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ منچلے نوجوان پارک کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنا لیتے ہیں، جس سے ماحول غیر محفوظ ہو گیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پارک میں نصب جھولے سالوں پرانے اور خستہ حال ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مرمت یا تبدیلی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ، فیملیز کے تحفظ کے لیے گارڈز تعینات کیے جائیں اور خستہ حال جھولوں کی فوری مرمت یا تبدیلی کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے اور پارک محفوظ ماحول میں تفریح کے لیے استعمال ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں