میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کی نئی پالیسی نافذ

  میڈیکل اور ڈینٹل کالجز  میں داخلے کی نئی پالیسی نافذ

ملتان (لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلے کے نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے نئی ا پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق داخلہ کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی ہوگا جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کو مرکزی داخلہ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ہے ۔سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگا، جبکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایک تہائی فیس پہلے جمع کروانا لازمی ہوگی۔ UHS کے ذریعے فیس جمع کرانے کا نیا شفاف نظام متعارف کرایا گیا ہے تاکہ مالی عمل میں کسی قسم کی شفافیت میں کمی نہ آئے ۔اوورسیز پاکستانی طلبہ کے لیے سالانہ فیس تقریباً 10 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے اور نجی میڈیکل کالجز کی میرٹ لسٹس UHS جاری کرے گا۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی طلبہ کے لیے داخلے کے عمل کو منظم اور مرکزی بنائے گی اور میرٹ کی بنیاد پر داخلے یقینی بنائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں