ویسٹ مینجمنٹ کا گرینڈ صفائی آپریشن، عملہ متحرک رہا

 ویسٹ مینجمنٹ کا گرینڈ صفائی آپریشن، عملہ متحرک رہا

16 ہزار ورکرز اور 4 ہزار مشینری کے ساتھ شہر میں صفائی کی گئی

ملتان (خصوصی رپورٹر) عیدالفطر کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گرینڈ صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہا۔ عید کے تینوں روز کمپنی کا عملہ فیلڈ میں متحرک رہا اور شہر بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ عوامی رش کے پیش نظر پارکوں، قبرستانوں، جنرل بس سٹینڈز اور ریلوے اسٹیشنز پر میگا کلین اپ آپریشن کیا گیا، جبکہ مساجد اور عبادت گاہوں میں علی الصبح صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے ۔عید نماز سے قبل مساجد کے اطراف، روٹس اور احاطوں کی خصوصی دھلائی کی گئی، اور اینٹی سموگ وہیکلز کے ذریعے عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ سی ای او عابد حسین بھٹی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی عملے کی حاضریوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی۔عید ایام میں ملتان ڈویژن میں 16 ہزار سے زائد ورکرز اور 4 ہزار سے زائد مشینری صفائی آپریشن میں مصروف عمل رہی۔ مرکزی شاہراہوں، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ شہریوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں میں صفائی کا شعور بڑھانے کے لیے آگاہی کیمپس بھی قائم کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں