سی پی او ملتان نے عید پر سکیورٹی کا جائزہ لیا

سی پی او ملتان نے عید  پر سکیورٹی کا جائزہ لیا

ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے عید الفطر کے پہلے روز شہر کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی کارکردگی چیک کی اور بہترین انتظامات پر جوانوں کو شاباش دی۔ سی پی او نے اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پرامن ماحول میں عبادات اور خوشیاں منانے کی سہولت فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں