سکندرآباد میں عید کے روز لڑکی نے خودکشی کر لی
گھریلو مسائل سے تنگ، 25سالہ رمشا نے تیزاب پی کر زندگی ختم کی
سکندرآباد (نامہ نگار ) عید کے روز بستی محمد پور کی رہائشی 25سالہ شادی شدہ لڑکی رمشا نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ اطلاعات کے مطابق رمشا نے تیزاب پی لیا اور شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کی گئی، لیکن جانبر نہ ہو سکی۔عید کے اس المناک واقعے سے خاندان اور محلے میں غم و غصہ پھیل گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی اور گھر میں کہرام مچ گیا۔ مقامی افراد نے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔