تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نہر میں گر کر جاں بحق
پل عیسی والی کے قریب حادثہ، ریسکیو نے لاش ورثا کے حوالے کردی
سکندرآباد (نامہ نگار ) پل عیسی والی کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نہر میں جاگرا اور جاں بحق ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق 44 سالہ محمد شاہد، جو پل عیسی والی کا رہائشی تھا، اپنے بچوں کے لیے سامان لے کر گھر واپس آ رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کنٹرول کھو بیٹھا اور نہر میں جاگرا۔ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور محمد شاہد کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔ اہل خانہ اور محلے والے واقعے سے غمزدہ ہیں اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کیلئے متعلقہ حکام کو مطلع کیا گیا۔