عید کے موقع پر لڑائی فائرنگ سے بچہ زخمی
وہاڑی(خبرنگار) وہاڑی کے نواحی گاؤں 222 ای بی پیر پنوں میں عید کے موقع پر معمولی جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہو گیا۔ ۔۔۔
بھٹی اور ڈوگر برادری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 13 سالہ عبدالہادی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی عبدالہادی وہاب چوک کا رہائشی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس تھانہ صدر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ واقعے میں ملوث 8افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 443/26 درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔