عید :گوشت، پھلوں کے نرخ سرکاری ریٹ سے تجاوز

عید :گوشت، پھلوں کے نرخ سرکاری ریٹ سے تجاوز

بڑا اور چھوٹا گوشت مہنگا، پھل فروشوں نے نرخ اپنے حساب سے مقرر کیے

ماچھیوال (نامہ نگار)عیدالفطر کے موقع پر پھل فروشوں اور قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹیں غائب کر کے من مانے نرخ مقرر کر لیے ۔ اطلاعات کے مطابق بڑا گوشت سرکاری قیمت 900 روپے کلو کے بجائے 1400 روپے کلو جبکہ چھوٹا گوشت 1800 روپے کی بجائے 2400 سے 2600 روپے کلو پر فروخت ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے عید پر سستے گوشت کا حصول مشکل ہو گیا۔اسی طرح پھلوں کے نرخ بھی فروخت کنندگان نے اپنے حساب سے مقرر کر رکھے ہیں۔ شہری عدنان، اویس، افتخار، آفتاب، علی اور دیگر نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آتے ہیں، تھوڑے جرمانے کرنے کے بعد فوٹوسیشن کرواتے ہیں اور غائب ہو جاتے ہیں، جس کے باعث قصاب و فروخت کنندگان اپنی مرضی کے نرخ وصول کرتے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ گراں فروشی کرنے والے قصابوں اور پھل فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو معقول نرخوں پر گوشت اور پھل دستیاب ہوں اور عوام کا استحصال نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں