غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے 3دکاندار گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ جلیل آباد نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے تین دکانداروں وحید، شہباز اور رمضان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
دوران گشت پولیس نے ان کے دکانوں پر کارروائی کی جہاں یہ غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ میں مصروف تھے ۔ ملزمان کے پاس کسی محکمے کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔ پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ایسے غیر قانونی کاموں کی روک تھام کے لیے مزید چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔