عید پر چوری و ڈکیتی کی متعدد واردااتیں، شہری لٹتے رہے
ملتان (کرائم رپورٹر) عید الفطر کے ایام میں پولیس کے سکیورٹی دعووں کے باوجود چور ڈاکو سرگرم رہے اور شہری نقدی و سامان سے محروم ہوئے ۔
تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ ارسلان کے گھر سے نقدی چوری ہو گئی، جبکہ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ مسلح افراد نے قاسم سے 60 ہزار روپے چھین لیے ۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ شفیق سے موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ حرم گیٹ سے ارشاد کی موٹر سائیکل چوری ہوئی۔